the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی24مئی(آئی این ایس انڈیا)
سو ل سروس کے ابتدائی امتحان کے لئے آن لائن درخواست کو بھرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔یونین پبلک سروس کمیشن نے کہا ہے کہ اس بار امیدوار سول سروس یا انڈین فوریسٹ سروس یا دونوں کے اختیارات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے یو پی ایس سی نے یہ اعلان کیا تھا کہ سال 2011کے سول سروس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو ایک اضافی موقع دیا جائے گا، چاہے وہ زیادہ کوشش کی وجہ سے نااہل ہوں۔قومی سطح پر ہونے والے سول سروس امتحان کا انعقاد یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تین مراحل میں کیا جاتا ہے۔ان تین مراحل



میں پی ٹی ، مینس اور وائیوا شامل ہیں۔اس امتحان کے ذریعے آئی اے ایس ،آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر اہم خدمات کے لئے حکام کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس سال کا پی ٹی 23اگست کو ملک بھر میں 71مراکز کے 3000مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔امیدوار صرف آن لائن ہی درخواست کر سکتے ہیں۔اس امتحان کے لئے 23مئی سے 19جون کے وسط تک درخواست دی جاسکتی ہے۔اہل امیدواروں کو امتحان سے تین ہفتے پہلے الیکٹرانک ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔یہ یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو ڈاک کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ نہیں بھیجا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.